اپنی ذات میں غور کرو کبھی بھی دوسروں پر بری نظر نہیں پڑے گی اپنے ماضی کا خیال رکھو،اپنے سے چھوٹوں پر نظر رکھو زندگی آسان ہوگی
اپنی پریشانی کو دوسروں سے چھپانے کی کوشش کرو آپ کا دشمن آپ پر طعنہ دینے کا موقع تلاش کرتا ہے اپنی پریشانی کو صرف اپنے رب کے سامنے ہی ظاہر کرو
زیادہ امیر انسان کی طرف ہوس بھری نگاہ سے مت دیکھو اس لیے کہ وہ اور تم دونوں جینے میں برابر ہو فرق صرف مال کا ہے جو مرنے کے وقت انکے رشتہ دار ان سے لے لیں گے
جب کہ تجھ بن نہیں کوئی موجود پھر یہ ہنگامہ اے خدا کیا ہے